17-Nov-2021سٹائل کی کہانی - عورتوں کا مقام
عورتوں کے اعزازات پڑھیں۔۔
سب سے پہلے جو سب سے زیادہ بڑے ظالم و جابر خدائی کا دعوی کرنے والے فرعون کے مقابل شجاعانہ انداز میں کهڑا ہوا۔ وہ کوئی مرد نہیں تها بلکہ ایک عورت تھیں۔
(حضرت آسیہ)
سب سے پہلے جس نے مکہ اور کعبہ کو آباد کیا۔ وہ کوئی مرد نہیں تها بلکہ ایک عورت تھیں۔
(حضرت ہاجرہ خاتون)
سب سے پہلے جس نے روئے زمین کا مبارک ترین زمزم نوش فرمایا وہ کوئی مرد نہیں تها بلکہ ایک عورت تھیں۔
(حضرت ہاجرہ خاتون)
سب سے پہلے جو ہمارے نبی حضرت محمد المصطفی ﷺ پر ایمان لائی وہ کوئی مرد نہیں تها بلکہ ایک عورت تھیں۔
(حضرت خدیجہ الکبری رضی اللہ عنہا )
سب سے پہلے جس کا خون اسلام کی راہ میں بہایا گیا اور شہید ہوا وہ کوئی مرد نہیں تها بلکہ ایک عورت تھیں ۔
(حضرت سمیہ رضی اللہ عنہا )
سب سے پہلے جس نے اپنا مال اسلام کی راہ میں دیا وہ کوئی مرد نہیں تها بلکہ ایک عورت تھیں۔
(حضرت خدیجہ الکبری رضی اللہ عنہا)
قرآن مجید میں ارشاد ہے کہ جس کا مسئلہ اللہ نے سات اسمانوں کے اوپر سنا وہ کوئی مرد نہیں تھا بلکہ ایک عورت تھیں۔ (سوره مجادله آیه 1)
(حضرت خولۃ رضی اللہ عنھا )
سب سے پہلے جس نے صفا و مروه کی سعی انجام دی, وہ کوئی مرد نہیں تها بلکہ ایک عورت تھیں۔ اب ہر سال لاکهوں حاجیوں پر لازم ہے کہ ایک عورت کے انجام دئیے گئے فعل کو بجالائیں ورنہ ان کا حج قبول نہیں ہوگا۔
(حضرت ہاجرہ خاتون)
سب سے پہلے جو سب کی مخالفت کے باوجود بیت المقدس میں داخل ہوا, وہ کوئی مرد نہیں تھا عورت تھیں۔
(حضرت *مریم* )
"ہر عورت کو مبارک کہ وہ عورت پیدا کی گئی"🎯ا
Maria akram khan
14-Sep-2022 12:59 AM
MASHA ALLAH Bohat khoob ❤️❤️
Reply
Zeba Islam
22-Nov-2021 06:05 PM
Nice
Reply
Bushra Zaifi
22-Nov-2021 01:55 PM
Good
Reply